Tajweed o Qiraat

                              قرآن پاک کی مکمل تجوید و قرآت پر پوری پوری کتابیں اور کئی کئی سال کے کورسز ہیں،ظاہر ہے، آجکل اکثریت نے وہ نہیں کرنا، الا ماشاء اللہ


لہذا، صرف 11 لائنوں میں ایسے 11 رولز یعنی قرآنی تجوید و قرات کے 11 قواعد کو لکھ دیا گیا ہے کہ جو بھی انہیں یاد کر لے اور ان کی پریکٹس کر لے وہ

قاری حضرات کی طرح قرآن پڑھے گا ان شاء اللہ، یا کم از کم ایسا نہ پڑھے گا کہ قرآن اپنے پڑھنے والے پر ہی لعنت کر رہا ہو

ایسے آسان و جامع انداز میں اردو میں آپ کو تجوید کے قواعد مشکل ملیں گے، خود بھی یاد فرمائیں، بچوں کو بھی یاد فرموائیں،

عام عوام اس سے زیادہ قواعد یاد کرنے کی کوشش کریں گے تو جو اصل اور بنیاد ہے وہ بھی رہ جائے گی، لہذا کم از کم یہ 11 قواعد تمام افراد کر لیں

کسی سوال کی صورت کمنٹس باکس میں میسج کریں

     

  گیارہ قواعد برائے قرآن کریم

قاعدہ نمبر 1

  سات حروف  ہمیشہ، ہر حالت میں  موٹے پڑھے جاتے ہیں یعنی آوازکو موٹا اور بھارا کر کے پڑھیں گے۔

خ، ص، ض، غ، ط، ق، ظ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جن کا مجموعہ  مل کر بنا، (خُصَّ۔ ضَغْطٍ۔ قِظْ)

قاعدہ نمبر 2

 نون مُشدَّد  او ر  میم مشد د  پر ہمیشہ غُنّہ(ناک میں آواز لے جا کر لمبا کرنا) ہو گا، (جس لیٹرحرف پر شد ہو اسے مشدد کہتے ہیں)  جیسے    اِنَّ ۔ اَمَّ

قاعدہ نمبر 3

 لفظ  اللہ  کے ”ل” کو ہمیشہ موٹا کر کے پڑھیں گے، لیکن اگر اس سے پہلے ”زِیر” آ جائے تو پھر لفظ اللہ کا لام پتلا کر کر پڑھیں گے

 جیسے   اَللہ اکبر(موٹا)

رسولُ اللہ (موٹا)

اعوذ بِا للہ (پتلا)

بسم ِاللہ(پتلا)

قاعدہ نمبر 4

   ر” کو موٹا کر کر پڑھیں، لیکن اگر ”ر” سے پہلے، یا اس کے اپنے نیچے ”زیر” آ جائے تو پھر ”ر” کو پتلا کر کر پڑھیں گے

                                                اَرْ (موٹی)

  اِرْ(پتلی)

اُرْ(موٹی)

رَب العالمین(موٹی)

 (پتلی)اللہ کرِیم

قاعدہ نمبر 5

 ق، ط، ب، ج،د،۔۔۔۔ جو ملکر بنے (قُطُبُ جَدٍّ)

ان حروف پر جب جزم ہو تو ان پر قلقلہ کریں گے(قلقلہ مطلب   آواز کو توڑ دینا)یعنی ان حروف پر وقف کرتے وقت دونوں ہونٹ بند نہ رہیں بلکہ کھل جائیں

                        اَبْ،    اِبْ،     اُبْ

قاعدہ نمبر 6

نون ساکن،  یعنی جب نون پر جزم ہو اور تنوین، یعنی دو زبر، دو زیر دو پیش” کے بعد

اگر  حروف حلقی میں سے کوئی حرف  آ جائے تو غنہ نہیں کریں گے،

حروف حلقی 6 ہیں ۔۔۔۔۔ء ،  ہ ،  ع، غ، ح، خ

(نون جزم کو نون ساکن بھی کہتے ہیں)۔۔۔۔۔ 

جیسے  عَنْہ ،  غَاسقِِ  اِذا

قاعدہ نمبر 7

 نون ساکن او ر تنوین کے بعد اگر  حروف اخفاء  آ جائیں تو غنہ ہو گا،۔۔۔۔ حروف اخفاء 15 ہیں،

جیسے    مِنْ  شَرِّ،   نارًا  ذَات

جو حروف قاعدہ 6، 8، 9 میں نہین آتے، تقریبا وہ اخفا میں ہیں

ت، ث، ج، د، ذ، ز، س، ش، ص، ض، ط، ظ، ف، ق، ك

قاعدہ نمبر 8

 نون ساکن او ر تنوین کے بعد اگر ب آجائے تو نون ساکن اور تنوین کو م سے بدل کر غنہ کریں گے،

اسے اقلاب کہتے ہیں،

جیسے ِمنْ  بَعد

قاعدہ نمبر 9

 نون جزم او ر تنوین کے بعد اگر۔۔۔ ”حروف یرملون یعنی ی ر م ل و ن”۔۔ آ جائیں

تو ادغام (ایک حرف کو دوسرے سے ملا دینا) کریں گے

ر  اور  ل  کو بغیر غنہ کے، باقی چار کو  غنہ کے ساتھ پڑھیں گے،۔۔۔ 

جیسے  مَنْ  یَّقُولُ غنہ کے ساتھ

مِنْ  نَّبِیٍّ غنہ کے ساتھ

مِنْ  رَّبِّک بغیر غنہ کے

قاعدہ نمبر 10 (الف)

 میم جزم (ساکن) کے بعد اگر  م  آ جائے تو غنہ کریں گے، اسے ادغام شفوی کہتے ہیں 

جیسے ۔۔۔ لَہُمْ  مَّا

قاعدہ نمبر 10 (ب)

میم جزم کے بعد اگر  ب  آ جائے تو بھی غنہ ہو گا اسے اخفائے شفوی کہتے ہیں 

جیسے ۔۔۔  کُنْتُمْ  بِہ

قاعدہ نمبر 10 (ج)

میم جزم کے بعد اگر  م  اور  ب  کے علاوہ کچھ اور آ جائے تو تو پھر غنہ نہیں کریں گے اسے اظہار شفوی کہتے ہیں،

جیسے۔۔۔ اَلَمْ  تَرَ،

قاعدہ نمبر 11

 مد کو 1 سے 3 کھڑی زبر کے برابرلمبا کیا جا سکتا ہے

اور (مدہ و لین) کے وقف پر بھی تین کھڑی زبر کے برابر آواز کو لمبا کر سکتے ہیں

LAAAAM MMM MEEEEM ا لٓمّٓ

JAAAAA A   جَآ ءَ

LAAA Abud  لآ  اَعْبُدُ 

AaLAMEEEEEN  الحمد للہ رب العالمِین 

QURAIIIIISH  قُرَیْش

4 thought on “قرآن کی تجوید و قرآت”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You cannot copy content of this page